منگلورو 27؍ستمبر(ایس او نیوز) ایک بہت ہی خطرناک حادثے میں جپّین موگارو کے علاقے میں تیز رفتارٹرک نے ایک اسکوٹر سوار کو کچل کر ہلاک کردیا۔مہلوک شخص کا نام بابو بلّیا (40سال) بتایا جاتا ہے۔
کہتے ہیں کہ بابو جب اپنی اسکوٹر پر پمپ ویل سے گھر کی طرف جارہا تھا، اس وقت کاسرگوڈ سے شہر کی طر ف آنے والے ایک ٹرک نے اس کی اسکوٹر کو زوردار ٹکر ماری۔جس کی وجہ سے بابو اچھل کر سڑک پر گرگیا اور ٹرک کے ٹائر کے نیچے آجانے سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔